سنساٹی اوپن ٹینس،اٹلی کے ٹاپ سیڈڈ جینک سنر نےمینز سنگلز ٹائٹل اپنے نام کرلیا

اوہائیو۔20اگست (اے پی پی):اٹلی کے نامور ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک جینک سنر نے اے ٹی پی سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا، وہ اپنے ملک کی جانب سے یہ ایونٹ جیتنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے، 23 سالہ اطالوی ٹینس سٹار نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں حریف 26 سالہ امریکی ٹینس کھلاڑی فرانسس ٹیافو کو شکست دے کر پہلی مرتبہ سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ …

اوہائیو۔20اگست (اے پی پی):اٹلی کے نامور ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک جینک سنر نے اے ٹی پی سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا، وہ اپنے ملک کی جانب سے یہ ایونٹ جیتنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے، 23 سالہ اطالوی ٹینس سٹار نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں حریف 26 سالہ امریکی ٹینس کھلاڑی فرانسس ٹیافو کو شکست دے کر پہلی مرتبہ سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیتا۔

امریکی ریاست اوہائیو کے شہر سنسناٹی میں جاری ایونٹ میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔ مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں 23 سالہ اطالوی ٹینس سٹار جینک سنر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 26 سالہ امریکی ٹینس کھلاڑی فرانسس ٹیافو کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 6-7(4-7) اور 2-6سے ہرا کر پہلی مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کیا۔ اس فتح کے بعد جینک سنرکے اے ٹی پی ٹائٹلز کی تعداد 15 ہوگئی ہے۔

جینک سنرنے رواں سال کا پہلا گرینڈ سلام آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ بھی اپنے نام کیا تھا۔ 23 سالہ سنر 2008 میں 21 سالہ برطانوی ٹینس سٹار اینڈی مرے کے جیتنے کے بعد سب سے کم عمر سنسناٹی اوپن چیمپئن بنے۔جینک سنر گزشتہ دو مہینوں سے کولہے کی انجری کے ساتھ کھیل رہے تھے تاہم وہ ٹنسلائٹس کی وجہ سے پیرس اولمپکس سے محروم ہو گئے تھے۔ انہوں نے سکائی سپورٹس کو ایک بیان میں کہا کہ وہ سال کے چوتھے گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس سے قبل اپنی اس بڑی فتح پر بہت پر جوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری اب تمام تر توجہ یو ایس اوپن پر مرکوز ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میری اس فتح کا فائدہ مجھے یوایس اوپن میں ضرور ہوگا۔

مزید خبریں
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کی ملاقات، پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال اسلام آباد۔17اگست (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پیر کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے ملاقات کی جس میں پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں پارلیمانی اداروں کے استحکام اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کہا گیا ۔ ملاقات میں عوامی مسائل کے حل اور قانون ساز اداروں کی موثر کارکردگی سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی اداروں کے درمیان باہمی رابطوں اور تجربات کے تبادلے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ مضبوط پارلیمانی ادارے ہی جمہوریت کے استحکام کی ضمانت ہیں، تمام قانون ساز اداروں کے درمیان باہمی مشاورت اور تجربات کا تبادلہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپیکر کانفرنس پارلیمانی تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے گلگت بلتستان اسمبلی کے نومنتخب اراکین کے لیے انسٹیٹیوٹ آف پارلیمانی سروسز میں تربیتی پروگرام کے انعقاد پر زور دیا اور انہوں نے عمران ندیم کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لئے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے پارلیمانی تعاون کے فروغ کے لیے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے کردار کو سراہا۔