امریکا صدارتی انتخابات میں مبینہ مداخلت کے ثبوت فراہم کرے، ایران

اقوام متحدہ ۔20اگست (اے پی پی):ایران نے کہا ہے کہ امریکا اپنے صدارتی انتخابات میں ایرانی مداخلت بارے الزامات کو درست سمجھتا ہے تووہ اس کا ثبوت فراہم کرے۔ تاس کے مطابق اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے ایک بیان میں کہا کہ اگر امریکا اپنے الزامات کو درست سمجھتا ہے تووہ ایرانی حکام کو امریکی صدارتی انتخابات میں مداخلت کا ثبوت فراہم کرے،ہمارے خلاف اس طرح کے …

اقوام متحدہ ۔20اگست (اے پی پی):ایران نے کہا ہے کہ امریکا اپنے صدارتی انتخابات میں ایرانی مداخلت بارے الزامات کو درست سمجھتا ہے تووہ اس کا ثبوت فراہم کرے۔

تاس کے مطابق اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے ایک بیان میں کہا کہ اگر امریکا اپنے الزامات کو درست سمجھتا ہے تووہ ایرانی حکام کو امریکی صدارتی انتخابات میں مداخلت کا ثبوت فراہم کرے،ہمارے خلاف اس طرح کے دعوے بے بنیاد اوربغیر موقف کے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اگر امریکی حکومت کے دعوے سچے ہیں تو اسےدستاویزات فراہم کرنی چاہئیں تاکہ اسے ایران جواب دےسکے ۔

واضح رہے اس سے قبل ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلی جنس (اوڈی این آئی )، فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی ) اور سائبر سکیورٹی اینڈ انفراسٹرکچر سیکیورٹی ایجنسی (سی آئی ایس اے ) نے ایک مشترکہ بیان میں کہا تھا کہ ایران نے مبینہ طور پر امریکی صدارتی انتخابات میں مداخلت کی کوشش کی۔