سعودی عرب کے ولی عہد کا ترکیہ کے صدر سے ٹیلی فونک رابطہ، عیدالفطر کی آمد پر مبارکباد

167
سعودی عرب کے ولی عہد کا ترکیہ کے صدر سے ٹیلی فونک رابطہ، عیدالفطر کی آمد پر مبارکباد

ریاض ۔9اپریل (اے پی پی):سعودی عرب کے ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوآن سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے عیدالفطر کی آمد پر مبارکباد دی ہے۔

ایس پی اے کے مطابق سعودی ولی اور ترکیہ کے صدر نے دوطرفہ تعلقات، مشترکہ تعاون کے پہلووں اور متعدد شعبوں میں ترقی کے مواقع کا جائزہ لیا۔اس کے علاوہ تازہ ترین علاقائی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

علاوہ ازیں سعودی ولی عہد اور سلطنت عمان کے فرمانروا ہیثم بن طارق نے ٹیلی فون پر عید الفطر کی مبارکباد کا تبادلہ کیا۔انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ خوشی کا یہ موقع دونوں ممالک، برادر عوام اور پوری مسلم دنیا کے لیے مسلسل خوشحالی اور ترقی لائے۔