ریاض۔16جنوری (اے پی پی):برطانیہ میں فار کی جیمس فاونڈیشن نے سعودی عرب کے دو ٹیچر دنیا کے 50 بہترین ٹیچروں کی فہرست میں شامل کر لئے ۔
عاجل اور اخبار 24 کے مطابق برطانیہ میں فار کی جیمس فاونڈیشن کی جانب سے دنیا کے 50 بہترین ٹیچروں کی فہرست میں سعودی عرب کے 2 ٹیچر منصور بن عبداللہ اور ذکیہ اللحیانی کو بھی ایوارڈ دیا گیا ہے۔
ان کا انتخاب 90 ممالک کے بہترین اساتذہ میں سے کیا گیا ہے۔انتخاب کے لیے مقابلے میں شریک اساتذہ کا ریکارڈ دیکھا جاتا ہے جو ان کی کارکردگی اور معاشرتی خدمت، سماجی کام، چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت و دیگر امور کا جائزہ لیا جاتا ہے۔
بہترین استاد کا عالمی ایوارڈ حاصل کرنے والے ٹیچر منصوربن عبداللہ نے ریجنل ادارہ تعلیم کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس حوالے سے بھرپور تعاون کیا۔
سعودی عرب کے ریجنل ڈائریکٹر جنرل ایجوکیشن نے اس کامیابی پر مشرقی علاقے کے گورنر شہزادہ سعود بن نایف اور نائب گورنر شہزادہ سعود بن بندر کو اس کامیابی پر مبارک باد کا پیغام ارسال کیا ہے۔
بہترین ٹیچر کا ایوارڈ حاصل کرنے والی ذکیہ اللحیانی کو ریجنل ایجوکیشن ڈائریکٹر نے ایوارڈ ملنے پر مبارک باد دی ہے۔