سعودی فرمانروا سے امریکی وزیر خارجہ کی ملاقات

ریاض۔ 26 اگست (اے پی پی)امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے سعودی فرمانرواشاہ سلمان اورنائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ ملاقات کی ہے۔ جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی عرب کے دورے پر گئے ہوئے جان کیری نے اس دوران یمن تنازعے کے خاتمے اور متحارب فریقوں کے درمیان امن بات چیت کی بحالی پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔ ایک سینیئر امریکی عہدیدار نے خلیجی عرب …

ریاض۔ 26 اگست (اے پی پی)امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے سعودی فرمانرواشاہ سلمان اورنائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ ملاقات کی ہے۔ جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی عرب کے دورے پر گئے ہوئے جان کیری نے اس دوران یمن تنازعے کے خاتمے اور متحارب فریقوں کے درمیان امن بات چیت کی بحالی پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔ ایک سینیئر امریکی عہدیدار نے خلیجی عرب ملکوں کے نمائندوں کے ساتھ کیری کی ملاقات سے پہلے کہا کہ جان کیری ا±نہیں شام میں امریکی روسی اشتراکِ عمل کی تفصیلات سے بھی آگاہ کریں گے۔ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ یمن میں جاری جنگ ختم ہونی چاہیے۔انہوں نے گزشتہ 17 ماہ سے جاری اس تنازعے کے حل کے لیے نئی بین الاقوامی کوششیں شروع کرنے کا بھی اعلان کیا

Leave a Reply