ریاض ۔ 16 اگست (اے پی پی) سعودی عرب کے فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے عازمین حج کو تمام ضروری سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز وزارتی کونسل کے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے عازمین حج کی آمد کا خیرمقدم کیا اورکہا کہ سعودی حکومت اورنجی ادارے اللہ کے مہمانوں کو تمام سہولیات فراہم کرنے میں کوئی …
سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی عازمین حج کو تمام ضروری سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت

مزید خبریں
ریاض ۔ 16 اگست (اے پی پی) سعودی عرب کے فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے عازمین حج کو تمام ضروری سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز وزارتی کونسل کے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے عازمین حج کی آمد کا خیرمقدم کیا اورکہا کہ سعودی حکومت اورنجی ادارے اللہ کے مہمانوں کو تمام سہولیات فراہم کرنے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کرے۔انہوں نے کہاکہ عازمین حج اورزائرین عمرہ کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے سعودی حکومت نے مقامات مقدسہ میں توسیعی منصوبوں پر اربوں ریال خرچ کئے ہیں اورمستقبل میں بھی اس طرح کے اقدامات جاری رہیں گے۔ سعودی فرمان روا نے حج اورعمرہ کیلئے آنے والے افراد کیلئے ویزہ میں آسانیاں فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے عازمین حج پر زور دیا کہ وہ اسلامی تعلیمات کے مطابق سعودی عرب میں قیام کو عبادات کیلئے مخصوص کرے ۔








