ریاض ۔ 04 اپریل (اے پی پی) خادم الحرمین الشریفین سعودی عرب کے سربراہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں گذشتہ روز ایک میٹرو اسٹیشن میں ہونے والے بم دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کی ہر شکل قابل مذمت ہے۔عرب خبررساں ادارے کے مطابق شاہ سلمان کی طرف سے روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے نام جاری کردہ ایک …
سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں بم دھماکوں کی مذمت

مزید خبریں
ریاض ۔ 04 اپریل (اے پی پی) خادم الحرمین الشریفین سعودی عرب کے سربراہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں گذشتہ روز ایک میٹرو اسٹیشن میں ہونے والے بم دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کی ہر شکل قابل مذمت ہے۔عرب خبررساں ادارے کے مطابق شاہ سلمان کی طرف سے روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے نام جاری کردہ ایک مراسلے میں سینٹ پیٹرز برگ میں ہونے والے بم دھماکوں کو سنگین جرم قرار دیا گیا ہے۔خادم الحرمین الشریفین کی طرف سے صدر پوٹن کے نام جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ’ہمیں سینٹ پیٹرز برگ میں ایک میٹرو اسٹیشن میں ہونے والے بم دھماکوں پر گہرا دکھ اور رنج پہنچا ہے۔








