سعودی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ تربیتی مشن کے دوران گر کر تباہ، عملہ محفوظ رہا

ریاض ۔29اگست (اے پی پی):سعودی فضائیہ کا یورپی ساختہ لڑاکا طیارہ ٹورنیڈوتربیتی مشن کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت دفاع کے سرکاری ترجمان بریگیڈیئر جنرل ترکی المالکی نے بتایا کہ رائل سعودی ایئر فورس کا "ٹورنیڈو"لڑاکا طیارہ تربیتی علاقے میں معمول کے تربیتی مشن کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔ یہ تربیتی علاقہ ظہران میں کنگ عبدالعزیز ایئر بیس کے تحت ہے۔ بریگیڈیئر جنرل …

ریاض ۔29اگست (اے پی پی):سعودی فضائیہ کا یورپی ساختہ لڑاکا طیارہ ٹورنیڈوتربیتی مشن کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت دفاع کے سرکاری ترجمان بریگیڈیئر جنرل ترکی المالکی نے بتایا کہ رائل سعودی ایئر فورس کا "ٹورنیڈو”لڑاکا طیارہ تربیتی علاقے میں معمول کے تربیتی مشن کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔ یہ تربیتی علاقہ ظہران میں کنگ عبدالعزیز ایئر بیس کے تحت ہے۔

بریگیڈیئر جنرل ترکی المالکی نے لائف چیئر استعمال کرنے کے بعد فضائی عملے کے زندہ بچ جانے کی تصدیق کرتے ہوئےکہا کہ طیارے کے حادثے کے نتیجے میں زمین پر بھی کوئی زخمی نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ایک تحقیقاتی کمیٹی نے حادثے کی وجوہات کی تفصیلات جاننے کے لیے اپنا کام شروع کر دیا ہے۔