اسلام آباد ۔ 19 اپریل (اے پی پی)سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ کے ایک اعلیٰ سطحی تین رکنی وفد نے ایرا ہیڈ کوراٹرز کا دورہ کیا۔سعودی عرب 2005کے تباہ کن زلزلے کے بعد مدد فراہم کرنے والے اولین ممالک میں شامل تھا اور آزاد جموں و کشمیر اور خیبر پختونخوا کے زلزلے سے متاثر ہ علاقوں کی تعمیر نو اور بحالی میں ایرا کا ایک اہم شراکت دار ہے۔سعودی فنڈ فار …
سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ کے اعلیٰ سطحی وفد کا ایرا ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 اپریل (اے پی پی)سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ کے ایک اعلیٰ سطحی تین رکنی وفد نے ایرا ہیڈ کوراٹرز کا دورہ کیا۔سعودی عرب 2005کے تباہ کن زلزلے کے بعد مدد فراہم کرنے والے اولین ممالک میں شامل تھا اور آزاد جموں و کشمیر اور خیبر پختونخوا کے زلزلے سے متاثر ہ علاقوں کی تعمیر نو اور بحالی میں ایرا کا ایک اہم شراکت دار ہے۔سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ کے تین رکنی وفد نے چیف انجینئر عبداﷲ الشعیبی کی قیادت میں ایرا ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں سعودی فنڈز سے تعمیر ہونے والے منصوبہ جات کی بڈنگ کے عمل کا جائزہ لیا گیا ۔ایرا کے قائم مقام ڈپٹی چیئرمین بریگیڈیئر ابوبکر امین باجوہ نے معزز مہمانوں کو خوش آمدیدکہا اور زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں تعمیر نو اور بحالی میں برادر ملک سعودی عرب کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا پاکستان کی عوام سعودی حکومت و عوام کے ساتھ احترام اور اعتماد کے رشتے میں بندھے ہوئے ہیں ۔سعودی عرب نے ہرمشکل مرحلے اور حالات میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے ۔ اس موقع پر منصوبوں کی تعمیر نو کیلئے شفاف بولی کے عمل کی نگرانی اور سعودی فنڈ ز سے تعمیر ہونے والے ان منصوبہ جات کی جلد تکمیل کے لائحہ عمل پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔








