سعودی قیادت کی امیرِ کویت کو قومی دن پر مبارکباد

ریاض۔26فروری (اے پی پی):خادم حرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے کویت کے قومی دن پر امیرِ ریاست کویت شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کو مبارکباد پیش کی۔ العربیہ اردو کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے گزشتہ روز امیرِ کویت شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کے نام ارسال کئے گئے تہنیتی پیغام میں امیرِ کویت کے لیے نیک خواہشات …

ریاض۔26فروری (اے پی پی):خادم حرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے کویت کے قومی دن پر امیرِ ریاست کویت شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کو مبارکباد پیش کی۔ العربیہ اردو کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے گزشتہ روز امیرِ کویت شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کے نام ارسال کئے گئے تہنیتی پیغام میں امیرِ کویت کے لیے نیک خواہشات اور ان کی صحت و سلامتی کی دعا کی ہے۔

انہوں نے برادر ملک کویت کی حکومت اور عوام کی ترقی و خوشحالی کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے دونوںممالک اور عوام کے درمیان موجود مثالی برادرانہ تعلقات کو سراہا، جنہیں تمام شعبوں میں مزید مستحکم اور فروغ دینے کے لیے دونوں ممالک کوشاں ہیں۔ اسی طرح ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کو کویت کے قومی دن پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔ ولی عہد نے امیرِ کویت کے لیے مبارکباد اور بہترین صحت ،کویت کی حکومت اور عوام کے لیے مزید ترقی کی دعا کی۔