ریاض ۔13مارچ (اے پی پی):سعودی نائب وزیر خارجہ انجینئر ولید بن عبدالکریم الخریجی نےریاض میں وزارت کے ہیڈ کوارٹر میں مملکت میں یورپی ممالک کے سفیروں سے ملاقات کی ہے اور خطے کی صورتحال پر موقف سے آگاہ کیا۔ اردو نیوز کے مطابق سعودی عرب میں تعینات یورپی سفیروں نے علاقائی سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے، سعودی سرزمین کے تحفظ اور تمام صریح حملوں کا موثر طریقے سے مقابلہ …
سعودی نائب وزیرخارجہ کی یورپی سفیروں سے ملاقات ، خطے کی صورتحال بارے آگاہ کیا

مزید خبریں
ریاض ۔13مارچ (اے پی پی):سعودی نائب وزیر خارجہ انجینئر ولید بن عبدالکریم الخریجی نےریاض میں وزارت کے ہیڈ کوارٹر میں مملکت میں یورپی ممالک کے سفیروں سے ملاقات کی ہے اور خطے کی صورتحال پر موقف سے آگاہ کیا۔
اردو نیوز کے مطابق سعودی عرب میں تعینات یورپی سفیروں نے علاقائی سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے، سعودی سرزمین کے تحفظ اور تمام صریح حملوں کا موثر طریقے سے مقابلہ کرنے کے لیے مملکت کی کوششوں کی تعریف کی۔
انہوں نے اپنے شہریوں کو نکالنے اور ان کی وطن واپسی میں سہولت فراہم کرنے میں مملکت کی طرف سے مدد کی بھی تعریف کی۔اس موقع پر وزارت خارجہ کے انڈر سیکرٹری برائے خارجہ ڈاکٹر سعود الساطی اور وزارت میں ڈائریکٹر جنرل برائے یورپی ممالک ڈیپارٹمنٹ عبدالرحمن الاحمد بھی موجود تھے۔








