سعودی نوجوان نے 13 سالہ انجانی لڑکی کو گردہ عطیہ کردیا

100

ریاض۔4جنوری (اے پی پی):سعودی عرب کے علاقے خمیس مشیط سے تعلق رکھنے والے مقامی نوجوان ھیف بن عبدالرحمن بن شاھر نے 13 سالہ لانا الشھری کو گردہ عطیہ کرکے اسے نئی زندگی دی ہے۔سبق نیوز کے مطابق سعودی نوجوان نے ایک انجانی لڑکی کو گردہ عطیہ کرکے انسانی ہمدردی اور قربانی کی مثال قائم کی ہے۔

گردے کی پیوند کاری کا کامیاب آپریشن جنوبی شہر مں واقع ایک ملٹری ہسپتال میں کیا گیا۔ھیف بن عبدالرحمن بن شاھر نے اپنے اہل خانہ اور رشتے داروں کو بتائے بغیر محض اللہ کی رضا کےلیے یہ قدم اٹھایا۔سعودی نوجوان کو گردے کا عطیہ دینے پر کنگ عبدالعزیز میڈل درجہ سوم سے نوازا گیا ہے۔