سعودی وزارتِ داخلہ نے حج 2026 کے حوالے سے عازمین کی سہولت اور رہنمائی کے لیے اہم نکات پر مبنی گائیڈ جاری کی ہے۔
سعودی وزارت داخلہ ع نے ازمینِ حج کی سہولت کے لیے ہدایات جاری کردیں

مزید خبریں
ریاض ۔16مئی (اے پی پی):سعودی وزارتِ داخلہ نے حج 2026 کے حوالے سے عازمین کی سہولت اور رہنمائی کے لیے اہم نکات پر مبنی گائیڈ جاری کی ہے۔سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ ضیوف الرحمن (اللہ کے مہمانوں) کے آرام و تحفظ کے لیے جاری کردہ اہم ہدایات کا مقصد ان کے سفرِ حج کو آسان اور جامع بنانا ہے تاکہ وہ ضوابط کے مطابق آرام وسکون سے فریضہ ادا کریں۔زارت کی جانب سے جاری کی گئی ہدایات میں حرم مکی الشریف کے مختلف مقامات کی وضاحت کی گئی ہے، مسجد الحرام میں کن راستوں سے داخل ہوں، ان ٹریکس کے بارے میں بھی وضاحت کی گئی ہے جن سے ہوتے ہوئے طواف کعبہ اور سعی کے لیے باسانی پہنچا جاسکتا ہے۔








