سعودی وزارت صحت نے کینسر، پھیپھڑوں، دل اور گردوں سمیت بعض دیگرامراض میں مبتلا مریضوں پر حج 2026کی پابندی عائد کردی ہے ، ترجمان وزارت مذہبی امو

اسلام آباد۔4نومبر (اے پی پی):وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی وزارت صحت نے کینسر، پھیپھڑوں، دل اور گردوں سمیت بعض دیگرامراض میں مبتلا مریضوں پر حج 2026کی پابندی عائد کردی ہے ، خلاف ورزی اور غلط بیانی کے مرتکب افراد کو ان کے اپنے خرچے پر واپس بھجوا دیا جائے گا۔ یہ بات ترجمان وزارت مذہبی امورنے ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کے دوران کہی۔ انہوں …

اسلام آباد۔4نومبر (اے پی پی):وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی وزارت صحت نے کینسر، پھیپھڑوں، دل اور گردوں سمیت بعض دیگرامراض میں مبتلا مریضوں پر حج 2026کی پابندی عائد کردی ہے ، خلاف ورزی اور غلط بیانی کے مرتکب افراد کو ان کے اپنے خرچے پر واپس بھجوا دیا جائے گا۔ یہ بات ترجمان وزارت مذہبی امورنے ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کے دوران کہی۔

انہوں نے بتایا کو سعودی وزارت صحت نے حج 2026کے عازمین کےلئے لازمی طبی ہدایات اور شرائط عائد کی ہیں جن کے مطابق گردوں کے امراض اور ڈائیلاسز کرانے والےمریض، دل، پھیپھڑوں، کینسر، شدید نفسیاتی امراض، بڑھاپا ، الزائمر، حمل کے آخری تین ماہ اور کالی کھانسی سمیت فعال متعدی امراض میں مبتلا افراد کے لیے حج 2026 کی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ طبی سرٹیفیکیشن جاری کرنے والے ڈاکٹروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مکمل چھان بین کے بعد صحت کا سرٹیفیکیٹ جاری کریں اگران امراض میں مبتلاشخص غلط بیانی کی وجہ سے حج کےلئے سعودی عرب پہنچ گیا تو ایسے شخص کو اس کے اپنے خرچے پر واپس بھجوا دیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ حاجی کیمپوں میں ویکسین لگواتے وقت بھی اگر کسی میں ان امراض کی علامات ظاہر ہوئیں تو اسے حاجی کیمپ میں موجود میڈیکل افسر بھی روکنے کا مجاز ہوگا.