سعودی وزیرخارجہ سے امریکی اور اردنی ہم منصب کا ٹیلی فونک رابطہ، غزہ کی صورتحال بارے تبادلہ خیال

ریاض ۔13اگست (اے پی پی):سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور امریکی ہم منصب مارکو روبیو نےٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر ہونے والی ڈیولپمنٹ خصوصا غزہ کی صورتحال، اس کے سلامتی اور انسانی اثرات، اس سے نمنٹے کےلیے کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ علاوہ ازیں شہزادہ فیصل بن فرحان …

ریاض ۔13اگست (اے پی پی):سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور امریکی ہم منصب مارکو روبیو نےٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر ہونے والی ڈیولپمنٹ خصوصا غزہ کی صورتحال، اس کے سلامتی اور انسانی اثرات، اس سے نمنٹے کےلیے کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

علاوہ ازیں شہزادہ فیصل بن فرحان اور اردن کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ ایمن الصفدی سے رابطے میں دو طرفہ تعلقات، خصوصا غزہ سمیت علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔