سعودی وزیر اطلاعات عواد بن صالح العواد کا پاکستان ٹیلی ویژن ہیڈ کوارٹرز کا دورہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے سعودی ہم منصب کا خیرمقدم کیا اسلام آباد ۔ 7ستمبر (اے پی پی) سعودی وزیر اطلاعات عواد بن صالح العواد نے پاکستان ٹیلی ویژن ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے پی ٹی وی ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر اپنے …
سعودی وزیر اطلاعات عواد بن صالح العواد کا پاکستان ٹیلی ویژن ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

مزید خبریں
سعودی وزیر اطلاعات عواد بن صالح العواد کا پاکستان ٹیلی ویژن ہیڈ کوارٹرز کا دورہ
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے سعودی ہم منصب کا خیرمقدم کیا
اسلام آباد ۔ 7ستمبر (اے پی پی) سعودی وزیر اطلاعات عواد بن صالح العواد نے پاکستان ٹیلی ویژن ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے پی ٹی وی ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر اپنے سعودی ہم منصب کا خیرمقدم کیا۔ پاکستان میں سعودی سفیر نواف المالکی اور سعودی سفارتخانہ کے دیگر حکام بھی سعودی وزیر اطلاعات کے ہمراہ تھے۔ وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے معزز مہمان کو پاکستان ٹیلی ویژن کے مختلف شعبوں اور پی ٹی وی کے دائرہ کار اور مختلف زبانوں میں نشریات کے حوالہ سے خصوصی بریفنگ دی جس میں سعودی وزیر اطلاعات نے گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ وزیر اطلاعات نے بتایا کہ پاکستان ٹیلی ویژن چینل اردو، انگریزی، عربی سمیت مختلف علاقائی زبانوں میں نشریات دیتا ہے اور اس کے 8 چینل ہیں جو خبروں، کرنٹ افیئر کے پروگراموں، سپورٹس کے علاوہ مختلف علاقائی اور ثقافتی پروگرام نشر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیلی ویژن واحد چینل ہے جس کی نشریات پورے ملک میں اینٹینا کے ذریعے دیکھی جاتی ہیں جبکہ باقی چینلز کی نشریات بڑے شہروں تک سیٹلائٹ اور کیبل نیٹ ورک تک محدود ہیں۔ سعودی وزیر اطلاعات کو پاکستان ٹیلی ویژن کے سینئر افسران کی طرف سے پی ٹی وی کے ابتداءسے جدید نشریات تک کے سفر کے مختلف ادوار اور آلات بھی دکھائے گئے جس میں سعودی وزیر نے گہری دلچسپی ظاہر کی اور اطلاعات اور ثقافت کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کے ساتھ ملاقات میں دوطرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اطلاعات کا مشکور ہوں جنہوں نے دورہ پاکستان کا موقع فراہم کیا۔ پاکستان ٹیلی ویژن کے جنرل منیجر راجہ مصدق خان، پاکستان ٹیلی ویژن کی ڈائریکٹر نیوز شازیہ سکندر اور ڈائریکٹر کرنٹ افیئر رفعت نذیر بھی اس موقع پر موجود تھیں۔ انہوں نے معزز مہمان کو پاکستان ٹیلی ویژن کے امور کے حوالہ سے بریفنگ دی۔








