سعودی وزیر توانائی اور اقتصاد سے آسٹریا کی وزیر خارجہ کی ملاقات

سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سےریاض میں آسٹریا کی وزیر خارجہ نے ملاقات کی ہے

ریاض ۔8اپریل (اے پی پی):سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سےریاض میں آسٹریا کی وزیر خارجہ نے ملاقات کی ہے۔ایس پی اے کے مطابق اس ملاقات میں توانائی کے شعبے میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال اور مستقبل کے مواقع کا جائزہ لیا گیا، جس کا مقصد سٹرٹیجک تعلقات کو مضبوط بنانا ہے۔سعودی وزیر اقتصاد اور منصوبہ بندی فیصل بن فاضل الابراہیم سے بھی آسٹریا کی وزیر خارجہ نے ملاقات کی۔ سعودی عرب اور آسٹریا کے درمیان متعدد شعبوں میں تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سعودی، آسٹریا مشترکہ کمیٹی کے کام کا جائزہ لینے کے ساتھ باہمی دلچسپی کی بین الاقوامی معاشی صورتحال پر بھی بات کی گئی۔