سعودی وزیر خارجہ سے امریکی ایلچی کی ملاقات، شام کی صورتحال پر تبادلہ خیال

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ریاض میں شام کے لیے امریکا کے خصوصی ایلچی ٹام باراک کا خیرمقدم کیا۔ایس پی اے کے مطابق شام کی حالیہ صورتحال اور ملک میں استحکام کو برقرار رکھنے کی سپورٹ کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ریاض ۔18مئی (اے پی پی):سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ریاض میں شام کے لیے امریکا کے خصوصی ایلچی ٹام باراک کا خیرمقدم کیا۔ایس پی اے کے مطابق شام کی حالیہ صورتحال اور ملک میں استحکام کو برقرار رکھنے کی سپورٹ کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں باہمی دلچسی کے متعدد امور پر بھی بات کی گئی۔یاد رہے امریکا کے خصوصی ایلچی ٹام باراک سنیچر کو شام کا دورہ کیا، جہاں شامی صدر احمد الشرع نے ان کا خیرمقدم کیا تھا۔

مزید خبریں