سعودی وزیر خارجہ سے سپین ہم منصب کا ٹیلی فونک رابطہ ،علاقائی کشیدگی پر تبادلہ خیال

ریاض۔13مارچ (اے پی پی):سعودی عرب کے وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے سپین کے وزیرخارجہ جوز مینویل الباریز نے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور علاقائی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا ۔ اردو نیوز کے مطابق رابطے کے دوران خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور اس سے نمنٹے کےلیے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔علاوہ ازیں آسٹریلیا کی وزیرخارجہ پینی وونگ سے رابطے میں خطے میں بڑھتی ہوئی …

ریاض۔13مارچ (اے پی پی):سعودی عرب کے وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے سپین کے وزیرخارجہ جوز مینویل الباریز نے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور علاقائی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا ۔ اردو نیوز کے مطابق رابطے کے دوران خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور اس سے نمنٹے کےلیے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔علاوہ ازیں آسٹریلیا کی وزیرخارجہ پینی وونگ سے رابطے میں خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات کی گئی۔