سعودی وزیر خارجہ سے فلسطینی وزیراعظم کی ملاقات، سربراہ اجلاس بارے گفتگو

155
Saudi Foreign Minister
Saudi Foreign Minister

ریاض۔11نومبر (اے پی پی):سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے فلسطینی وزیراعظم اور وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد مصطفی نےملاقات کی۔ ایس پی اے کے مطابق ریاض میں سعودی وزیر خارجہ سے فلسطینی وزیراعظم کی یہ ملاقات اسلامی سربراہ اجلاس کی تیاری کے وزارتی اجلاس کے موقع پر ہوئی۔

ملاقات کے دوران سربراہی اجلاس کے ایجنڈے کے موضوعات، غزہ پٹی کی تازہ ترین صورتحال، پیشرفت اور اس سلسلے میں کی جانے والی کوششووں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے موقع پر وزارت خارجہ کے انڈر سیکرٹری برائے سیاسی امور ڈاکٹر سعود الساطی اور وزیر خارجہ کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرحمن الداود بھی موجود تھے۔