سعودی وزیر خارجہ سے یو این کوآرڈینیٹر کا ٹیلی فونک رابطہ، امن عمل پر تبادلہ خیال

89
Prince Faisal bin Farhan bin Abdullah
Prince Faisal bin Farhan bin Abdullah

ریاض۔11مارچ (اے پی پی):سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ سے مشرق وسطیٰ امن عمل کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی کوآرڈینیٹر اور غزہ میں انسانی امور اور تعمیر نو کے سینئر کوآرڈینیٹر سگریڈ کاگ نے ٹیلی فونک رابطہ کیا ۔

العربیہ اردو کے مطابق ٹیلی فونک رابطے کے دوران غزہ کی پٹی میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ خطے میں امن کے فروغ کے لئے کی جانے والی کوششوں پر بات کی گئی۔سعودی وزیر خارجہ نے فوری انسانی امداد بغیر کسی رکاوٹ کے مکمل اور محفوظ طریقے سے غزہ کی پٹی تک پہنچنے کی ضرورت پر زور دیا ۔