ریاض۔11مارچ (اے پی پی):سعودی عرب کی وزارت افرادی قوت نے نجی اداروں کےلئے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ اردو نیوز کے مطابق وزارت نے گزشتہ روز بیان میں کہا کہ عید الفطر کی تعطیلات ہفتہ 30 مارچ کو شروع ہوں گی اور چار دن تک جاری رہیں گی۔ اس سے قبل سعودی سینٹرل بینک کی جانب سے عیدالفطر کی تعطیلات کے حوالے سے کہا بتایا گیا تھا …
سعودی عرب کے نجی اداروں میں 30 مارچ سےعید الفطر کی تعطیلات کا اعلان

مزید خبریں
ریاض۔11مارچ (اے پی پی):سعودی عرب کی وزارت افرادی قوت نے نجی اداروں کےلئے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ اردو نیوز کے مطابق وزارت نے گزشتہ روز بیان میں کہا کہ عید الفطر کی تعطیلات ہفتہ 30 مارچ کو شروع ہوں گی اور چار دن تک جاری رہیں گی۔
اس سے قبل سعودی سینٹرل بینک کی جانب سے عیدالفطر کی تعطیلات کے حوالے سے کہا بتایا گیا تھا کہ 30 مارچ سے عیدالفطر کی تعطیلات کا آغاز ہو گا اور 2 اپریل تک جاری رہیں گی۔ عیدالاضحٰی کی تعطیلات کا آغاز 5 جون سے ہوگا جو 10 جون تک جاری رہیں گی۔ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاوہ سرحدی علاقوں میں عازمین حج اورعمرہ زائرین کی سہولت کے لئے مخصوص برانچز دوران تعطیلات حسب معمول کام کرتی رہیں گی تاکہ عازمین وعمرہ زائرین کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔







