سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد ۔ 26 دسمبر (اے پی پی) سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود ایک روزہ سرکاری دورہ پر پاکستان پہنچ گئے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کے لئے سعودی وزیر خارجہ اپنے وفد کے ہمراہ دفتر خارجہ پہنچ گئے ہیں۔دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات سمیت اہم باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے …

اسلام آباد ۔ 26 دسمبر (اے پی پی) سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود ایک روزہ سرکاری دورہ پر پاکستان پہنچ گئے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کے لئے سعودی وزیر خارجہ اپنے وفد کے ہمراہ دفتر خارجہ پہنچ گئے ہیں۔دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات سمیت اہم باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔دفتر خارجہ پہچنے پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے سعودی ہم منصب کا خیرمقدم کیا۔

مزید خبریں