سعودی وزیر داخلہ کا فرانس کے شہر لیون میں انٹرپول کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ،اعلی ترین میڈل سے نوازا گیا

ریاض۔2اگست (اے پی پی):سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف نے فرانس کے شہر لیون میں انٹرپول کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا،اس موقع پر انٹرپول کے صدر میجرجنرل ڈاکٹر احمد ناصر الرئیسی نے ان کا خیرمقدم کیا۔اردو نیوز کے مطابق سعودی وزیر داخلہ کو مملکت کے تعاون اور جرائم سے نمٹنے کے حوالے سےعالمی تنظیم کی کوششوں میں تعاون کے اعتراف میں اعلی ترین انٹرپول میڈل دیا …

ریاض۔2اگست (اے پی پی):سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف نے فرانس کے شہر لیون میں انٹرپول کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا،اس موقع پر انٹرپول کے صدر میجرجنرل ڈاکٹر احمد ناصر الرئیسی نے ان کا خیرمقدم کیا۔اردو نیوز کے مطابق سعودی وزیر داخلہ کو مملکت کے تعاون اور جرائم سے نمٹنے کے حوالے سےعالمی تنظیم کی کوششوں میں تعاون کے اعتراف میں اعلی ترین انٹرپول میڈل دیا گیا۔سعودی وزارت داخلہ اور انٹرپول کے درمیان سرحد پار جرائم سے نمٹنے اور سکیورٹی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے شعبے میں شراکت داری بڑھانے اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دورے کے دوران سعودی وزیر داخلہ نے انٹرپول کے لیے مملکت کی جاری سپورٹ اور انٹرنیشنل کرائمز سے نمٹنے کےلیے بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانے کی کوششوں پر زور دیا۔انہوں نے بین الاقوامی سکیورٹی کوششوں کی سپورٹ اور دنیا بھر میں سکیورٹی ایجنسیزکے درمیان تعاون کو بڑھانے میں انٹرپول کے کردار کی بھی تعریف کی۔یاد رہےکہ انٹرپول کے موجودہ صدر کا تعلق متحدہ عرب امارات سے ہے۔ ڈاکٹر احمد ناصر الرئیسی کو نومبر 2021 میں استنبول میں 89 ویں جنرل اسمبلی کے دوران منتخب کیا گیا تھا، ان کی مدت رواں سال ختم ہورہی ہے۔

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔