سعودی عرب کے وزیر داخلہ اور سپریم حج کمیٹی کے چیئرمین شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف نے حج سیزن 2026ء اور عید الاضحیٰ کی شاندار کامیابی پر تمام سکیورٹی و عسکری اہلکاروں کو خادم الحرمین الشریفین اور ولی عہد کی طرف سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے اگلے حج سیزن کے لیے ابھی سے قبل از وقت تیاریاں شروع کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
سعودی وزیر داخلہ کی حج سیزن 2026 کی کامیابی پر مبارکباد،سکیورٹی حکام کو اگلے حج کی قبل از وقت تیاریوں کی ہدایت

مزید خبریں
خرم شہزاد
مکہ مکرمہ۔30مئی (اے پی پی):سعودی عرب کے وزیر داخلہ اور سپریم حج کمیٹی کے چیئرمین شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف نے حج سیزن 2026ء اور عید الاضحیٰ کی شاندار کامیابی پر تمام سکیورٹی و عسکری اہلکاروں کو خادم الحرمین الشریفین اور ولی عہد کی طرف سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے اگلے حج سیزن کے لیے ابھی سے قبل از وقت تیاریاں شروع کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ یہ ہدایات انہوں نے مکہ مکرمہ میں وزارتِ داخلہ کے اعلیٰ حکام، حج سکیورٹی فورسز کے قائدین اور شریک عسکری اداروں کے سربراہان سے ایک اہم ملاقات کے دوران دیں ۔
وزارتِ داخلہ سعودی عرب کے ’’ایکس‘‘ پر جاری پیغام کے مطابق، وزیر داخلہ نے اس بات پر زور دیا کہ حج منصوبوں کی یہ بڑی کامیابی اللہ کے فضل و کرم کے بعد قیادت کی مسلسل سرپرستی اور حجاج کرام کی خدمت کے لیے تمام تر سرکاری صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کا نتیجہ ہے۔شہزادہ عبدالعزیز نے حج آپریشنز میں شامل تمام اداروں کی اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت، بہترین باہمی تعاون اور مشترکہ کوششوں کو سراہا، جس کی بدولت امسال سیزن کے تمام اہداف کامیابی سے حاصل ہوئے۔ انہوں نے سکیورٹی حکام کو واضح ہدایت کی کہ وہ ان حاصل کردہ کامیابیوں کو برقرار رکھتے ہوئے فورسز کی تیاریوں کی سطح کو مستقل بلند رکھیں تاکہ اگلے حج آپریشنز کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔








