ریاض۔25مارچ (اے پی پی):سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے فرانس کی مسلح افواج کی وزیر کیتھرین واٹرن نے ریاض میں ملاقات کی جس دوران دونوں ملکوں کے دفاعی شعبے میں تعلقات اور انہیں مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔ اردو نیوز کے مطابق سعودی وزیر دفاع نے ایکس اکائونٹ پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ ا ن سے فرانس کی مسلح افواج کی وزیر …
سعودی وزیر دفاع سے فرانس کی مسلح افواج کی وزیر کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا

مزید خبریں
ریاض۔25مارچ (اے پی پی):سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے فرانس کی مسلح افواج کی وزیر کیتھرین واٹرن نے ریاض میں ملاقات کی جس دوران دونوں ملکوں کے دفاعی شعبے میں تعلقات اور انہیں مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔ اردو نیوز کے مطابق سعودی وزیر دفاع نے ایکس اکائونٹ پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ ا ن سے فرانس کی مسلح افواج کی وزیر نے ملاقات کی جس دوران دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات کا جائزہ لیا، انہیں مزید مضبوط بنانے کے طریقے تلاش کیے، علاقائی پیش رفت اور اس کے مختلف اثرات پر بھی بات کی۔ اس موقع پر چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل فیاض الرویلی اور وزارت دفاع کے اعلیٰ حکام ،سعودی عرب میں فرانس کے سفیر پیٹرک میسو ناو اور فرانسیسی مسلح افواج کی وزارت کے عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔








