سعودی وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان کی روسی صدر اور برطانوی وزیراعظم سے ملاقات

بیجنگ۔ 05 ستمبر (اے پی پی) سعودی عرب کے نائب ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے چین کے شہر ہینگ زو میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور برطانوی وزیراعظم تھریسامے سے ملاقات کی ہے۔عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق ملاقات میں روسی صدر نے مخلتف معاملات میں دونوں ملکوں کے درمیان مسلسل بات چیت کی اہمیت پر زور دیا۔شہزادہ محمد بن سلمان نے برطانیہ کی وزیراعظم تھریسا …

بیجنگ۔ 05 ستمبر (اے پی پی) سعودی عرب کے نائب ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے چین کے شہر ہینگ زو میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور برطانوی وزیراعظم تھریسامے سے ملاقات کی ہے۔عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق ملاقات میں روسی صدر نے مخلتف معاملات میں دونوں ملکوں کے درمیان مسلسل بات چیت کی اہمیت پر زور دیا۔شہزادہ محمد بن سلمان نے برطانیہ کی وزیراعظم تھریسا مے سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران رہنماﺅںدونوں ملکوں کے درمیان قائم دو طرفہ تعلقات اور علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر صورت حال کی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ سعودی نائب ولی عہد نے انڈونیشیا کے صدر سے بھی ملاقات کی۔ اس دوران مملکت اور انڈونیشیا کے درمیان خصوصی تعلقات اور اسلامی اور بین الاقوامی دنیا کی تازہ ترین صورت حال زیر بحث آئی۔

Leave a Reply