ریاض ۔16دسمبر (اے پی پی):سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے اتوار کو عمان میں اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ ثانی سے ملاقات کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی وزیر دفاع نے شاہ اردن کو سعودی قیادت کی جانب سے اردن کے بادشاہ، حکومت اورعوام کی مزید ترقی اور خوشحالی کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان قریبی تعلقات کا جائزہ، خطے میں سکیورٹی اور استحکام کو بڑھانے کے طریقوں کے ساتھ مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر اردن میں سعودی سفیر نایف بن بندر السدیری، وزیر دفاع کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل ہشام بن عبدالعزیز بن سیف اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔