سعودی ولی عہد سے منیٰ میں چاڈ کے صدر سے ملاقات،مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے منیٰ پیلس میں چاڈ کے صدر محمد ادریس دیبی نے ملاقات کی۔

ریاض ۔29مئی (اے پی پی):سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے منیٰ پیلس میں چاڈ کے صدر محمد ادریس دیبی نے ملاقات کی۔ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب اور چاڈ کے تعلقات، مختلف شعبوں میں تعاون کے امکانات کا جائزہ اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وزیر مملکت و کابینہ کے رکن اور قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر مساعد بن موسی العبیان، جنرل انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ کے سربراہ خالد بن علی الحمیدان، ولی عہد کے سیکرٹری ڈاکٹر بندر بن عبید الرشید اور چاڈ میں سعودی سفیرعطا اللہ الزاید بھی موجود تھے۔

مزید خبریں