ریاض ۔15دسمبر (اے پی پی):سعودی ولی عہد وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نےریاض میں چین کے وزیرخارجہ وانگ ژی کا خیرمقدم کیا۔سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب اور چین کے درمیان تعلقات کے پہلووں اور انہیں دونوں ملکوں کے مشترکہ مفادات کے تحت فروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔ علاوہ ازیں باہمی دلچسپی کی علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی …
سعودی ولی عہد سے چینی وزیرخارجہ کی ملاقات، چینی صدر کا مکتوب موصول

مزید خبریں
ریاض ۔15دسمبر (اے پی پی):سعودی ولی عہد وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نےریاض میں چین کے وزیرخارجہ وانگ ژی کا خیرمقدم کیا۔سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب اور چین کے درمیان تعلقات کے پہلووں اور انہیں دونوں ملکوں کے مشترکہ مفادات کے تحت فروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
علاوہ ازیں باہمی دلچسپی کی علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔علاوہ ازیں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو سعودی عرب اور چین کے دوطرفہ تعلقات سے متعلق چینی صدر کا ایک تحریری مکتوب موصول ہوا ہے۔ سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے وزارت کے ہیڈ کوارٹر میں چینی ہم منصب وانگ ژی نے ملاقات کی اور مکتوب حوالے کیا۔








