ریاض۔24مارچ (اے پی پی):سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے ہالینڈ کے وزیراعظم روب جیٹن، یونان کے وزیراعظم کیریا کوس میتسو تاکس اوربیلجیم کے بادشاہ فلپ نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور خطے کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ اردو نیوز کے مطابق سعودی ولی عہد اور ہالینڈ کے وزیراعظم نے رابطے میں خطے کی حالیہ صورتحال، اس کے بین الاقوامی اور علاقائی اثرات پر …
سعودی ولی عہد سے ہالینڈ ، یونان کے وزرائے اعظم ،بیلجیم کے بادشاہ کے رابطے، یکجہتی کا اظہار کیا

مزید خبریں
ریاض۔24مارچ (اے پی پی):سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے ہالینڈ کے وزیراعظم روب جیٹن، یونان کے وزیراعظم کیریا کوس میتسو تاکس اوربیلجیم کے بادشاہ فلپ نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور خطے کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ اردو نیوز کے مطابق سعودی ولی عہد اور ہالینڈ کے وزیراعظم نے رابطے میں خطے کی حالیہ صورتحال، اس کے بین الاقوامی اور علاقائی اثرات پر بات چیت کی۔ ہالینڈ کے وزیراعظم نے مملکت کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور ایرانی حملوں کی مذمت کی۔
سعودی ولی عہد اور یونان کے وزیراعظم کے درمیان رابطے میں خطے میں فوجی کشیدگی، بین الاقوامی سلامتی پر اس کے اثرات کے حوالے سے حالیہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یونانی وزیراعظم نے مملکت کے ساتھ یکجہتی کا اعادہ کیا اور ایرانی حملوں کے باعث اپنی خود مختاری اور سلامتی کے تحفظ کےلیے کئے جانے والے اقدامات کی حمایت کی۔ علاوہ ازیں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے بیلجیم کے بادشاہ فلپ نے بھی رابطہ کیا اور خطے کی تازہ ترین صورتحال، علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی پر اس کے اثرات پر بات چیت کی ۔ بیلجیم کے بادشاہ نے حکومت اور عوام کی جانب سے یکجہتی کا اعادہ کیا، سعودی عرب کی خود مختاری کے تحفظ، سلامتی کو برقرار رکھنے کےلیے کئے جانے والے اقدامات کی حمایت کی۔








