سعودی ولی عہد سے یوکرینی صدر کی ملاقات، علاقائی و بین الاقوامی صورتحال بار ے تبادلہ خیال کیا

ریاض۔27مارچ (اے پی پی):سعودی عرب کے ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے جدہ میں ملاقات کی جس دوران علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال خصوصاً ًمشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور یوکرینی بحران بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اردو نیوز کے مطابق دونوں رہنمائوں نے ملاقات کے دوران سعودی عرب اور یوکرین کے تعلقات کا جائزہ بھی لیا ۔ اس موقع پر …

ریاض۔27مارچ (اے پی پی):سعودی عرب کے ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے جدہ میں ملاقات کی جس دوران علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال خصوصاً ًمشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور یوکرینی بحران بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اردو نیوز کے مطابق دونوں رہنمائوں نے ملاقات کے دوران سعودی عرب اور یوکرین کے تعلقات کا جائزہ بھی لیا ۔ اس موقع پر سعودی وزیر مملکت و کابینہ کے رکن اور قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر مساعد بن محمد العبیان، وزیر ماحولیات، پانی و زراعت عبد الرحمٰن الفضلی، جنرل انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ کے سربراہ خالد بن علی الحمیدان اور یوکرین میں سعودی سفیر محمد البرکہ بھی شریک تھے۔

مزید خبریں