اسلام آباد ۔ 17 فروری (اے پی پی) ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا پاکستان کا یہ دورہ یقیناً ایک تاریخی دورہ ہے جو انتہائی اہمیت کا حامل ہے، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا یہ ایک سرکاری دورہ ہے جو وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر کیا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں …
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان ایک تاریخی دورہ ہے،ترجمان دفتر خارجہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 فروری (اے پی پی) ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا پاکستان کا یہ دورہ یقیناً ایک تاریخی دورہ ہے جو انتہائی اہمیت کا حامل ہے، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا یہ ایک سرکاری دورہ ہے جو وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر کیا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان سے ٹھوس نتائج کی توقع ہے جس کے دوران توانائی، گیس، کلچر، میڈیا اور کھیلوں سمیت 8 سے زائد ایم او یوز پر دستخط ہونے کی توقع ہے جس کی تفصیلات بہت جلد سامنے آ جائیں گی۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے حالیہ دورے کے بہت مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔








