سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو دورہ پاکستان کے دوران اعلیٰ ترین سول ایوارڈ نشان پاکستان دیا جائے گا، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد ۔ 17 فروری (اے پی پی) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو دو روزہ دورہ کے دوران پاکستان کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ نشان پاکستان دیا جائے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے اتوار کو جاری ٹویٹ کے مطابق سعودی ولی عہد کو نشان پاکستان پیر کو ایوان صد ر میں منعقدہ تقریب میں دیا جائے گا۔ ترجمان نے ایک دوسرے ٹویٹ میں کہا ہے …

اسلام آباد ۔ 17 فروری (اے پی پی) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو دو روزہ دورہ کے دوران پاکستان کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ نشان پاکستان دیا جائے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے اتوار کو جاری ٹویٹ کے مطابق سعودی ولی عہد کو نشان پاکستان پیر کو ایوان صد ر میں منعقدہ تقریب میں دیا جائے گا۔ ترجمان نے ایک دوسرے ٹویٹ میں کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران کی تجویز پر پاکستانی ورکرز کے لئے ویزا فیسوں میں کمی کے حوالے سے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ویزا فیس میں کمی کی ہے جس پر 15فروری سے عملدرآمد ہو رہا ہے۔