سعودی ولی عہد کا ترک صدر سے ٹیلیفونک رابطہ، زلزلے سے اموات پر تعزیت کی

ریاض ۔7فروری (اے پی پی):سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان نےترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے۔سعودی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے زلزلے سے متاثرہ خاندانوں، ترکیہ صدر اورعوام سے اظہار تعزیت اور زخمیوں کے لیے فوری صحت یابی کی دعا کی۔

انہوں نےمزید کہاکہ اس قدرتی آفت سے نمٹنے کے لیے سعودی عرب ترکیہ کی مدد کرے گا اور اس کے ساتھ کھڑا ہے۔ ترکیہ کے صدر نے برادرانہ جذبات کے اظہار پر سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا ہے۔