ریاض۔21دسمبر (اے پی پی):سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مراکش کے فرمانروا شاہ محمد ششم سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران شہزادہ محمد بن سلمان نے نے مراکش کے فرمانروا سے ان کی خیریت دریافت کی۔ ان کی اچھی صحت اور تندرستی کی خواہش کا اظہار کیا۔ شاہ محمد ششم نے سعودی ولی عہد کے برادرانہ جذبات پر …
سعودی ولی عہد کا مراکش کے فرمانروا سے ٹیلی فون پر رابطہ

مزید خبریں
ریاض۔21دسمبر (اے پی پی):سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مراکش کے فرمانروا شاہ محمد ششم سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران شہزادہ محمد بن سلمان نے نے مراکش کے فرمانروا سے ان کی خیریت دریافت کی۔ ان کی اچھی صحت اور تندرستی کی خواہش کا اظہار کیا۔
شاہ محمد ششم نے سعودی ولی عہد کے برادرانہ جذبات پر ان کا شکریہ ادا کیا۔قبل ازیں سعودی قیادت نے مراکش کے شاہ محمد ششم کو بائیں کندھے کی کامیاب سرجری پر مبارکباد کے پیغامات بھیجے تھے۔ واضح رہے کہ مراکش کے فرمانروا نے ورزش کے دوران گرنے کے بعد کندھے کی سرجری کرائی تھی۔








