سعودی ولی عہد کو جنوبی کوریا کے صدر کا مکتوب موصول

ریاض ۔17نومبر (اے پی پی):سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ کی جانب سے تحریری مکتوب موصول ہوا ہے۔ سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق کوریا کے صدر کا مکتوب دونوں ملکوں کے دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے ہے۔ سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سےریاض میں وزارت کے ہیڈ کوارٹر میں کوریا کے صدارتی دفتر کے چیف آف …

ریاض ۔17نومبر (اے پی پی):سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ کی جانب سے تحریری مکتوب موصول ہوا ہے۔ سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق کوریا کے صدر کا مکتوب دونوں ملکوں کے دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے ہے۔

سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سےریاض میں وزارت کے ہیڈ کوارٹر میں کوریا کے صدارتی دفتر کے چیف آف سٹاف اور کوریا کے صدر کے خصوصی ایلچی کانگ ہون سک نے ملاقات کی اور مکتوب حوالے کیا۔اس موقع پر ملاقات میں سعودی عرب اور کوریا کے درمیان دو طرفہ تعلقات کا جائزہ اور مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔