ریاض ۔15دسمبر (اے پی پی):سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ہسپانوی فٹبال کلب ایف سی بارسلونا کو خریدنے کے لیے 10 ارب یورو کی خطیر رقم کی پیشکش کرنے کے لیے تیار ہیں۔ تاس کے مطابق یہ دعویٰ اسپورٹس پروگرام ایل چیئرنگیٹو کے صحافی فرانسوا گیلارڈو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بارسلونا کلب کے وہ اراکین جو صدارتی انتخابات میں …
سعودی ولی عہد کی ایف سی بارسلونا خریدنے میں دلچسپی، 10 ارب یورو کی پیشکش متوقع

مزید خبریں
ریاض ۔15دسمبر (اے پی پی):سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ہسپانوی فٹبال کلب ایف سی بارسلونا کو خریدنے کے لیے 10 ارب یورو کی خطیر رقم کی پیشکش کرنے کے لیے تیار ہیں۔ تاس کے مطابق یہ دعویٰ اسپورٹس پروگرام ایل چیئرنگیٹو کے صحافی فرانسوا گیلارڈو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق بارسلونا کلب کے وہ اراکین جو صدارتی انتخابات میں حصہ لیتے ہیں، ممکنہ طور پر اس فروخت کی راہ میں رکاوٹ بن سکتے ہیں، کیونکہ کلب کی ملکیت سے متعلق حتمی فیصلے میں ان کی رائے اہم حیثیت رکھتی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بارسلونا کے موجودہ صدر جوان لاپورٹا اعلان کر چکے ہیں کہ وہ دوبارہ صدارتی انتخاب میں حصہ نہیں لیں گے۔ ان کی موجودہ مدت صدارت 2027 میں ختم ہو رہی ہے۔فٹبال حلقوں میں اس ممکنہ سودے کو غیر معمولی اہمیت دی جا رہی ہے، تاہم تاحال کلب یا سعودی حکام کی جانب سے اس حوالے سے کوئی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔








