سعودی ولی عہد کی ایکسپو 2030 کی میزبانی کے حوالہ سے سرکاری استقبالیہ تقریب میں شرکت

130

پیرس ۔20جون (اے پی پی):سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نےپیرس میں ایکسپو 2030 کی میزبانی کےلیے نامزدگی کے حوالے سے سعودی عرب کی سرکاری استقبالیہ تقریب میں شرکت کی ہے۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق بیورو انٹرنیشنل ڈیس ایکسپوزیشنزو جو اس نمائش کا انعقاد کرتا ہے اس کے 179 رکن ممالک کے نمائندے تقریب میں شریک تھے۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق یہ استقبالیہ تقریب ایکسپو کی میزبانی کےلیے ممالک کی نامزدگی کے طریقہ کار کا ایک اہم حصہ ہے۔اس کا مقصد عالمی ایونٹ کی میزبانی کےلیے ریاض کی تیاری اورمنصوبہ بندی کا اجاگر کرنا ہے۔

یاد رہے کہ ورلڈ ایکسپو 2030 کے میزبان ملک کے انتخاب کےلیے ووٹنگ اس سال نومبر میں ہوگی۔ایکسپو 2030 کی میزبانی کی دوڑ میں سعودی عرب کے ساتھ کورین سٹی پوسان، یوکرینی شہر اوڈیسا اور اٹلی کا روم شامل ہیں۔ریاض ایکسپو 2030 کے لیے یکم اکتوبر 2030 کی تاریخ تجویز کی گئی ہے جو مارچ 2031 تک جاری رہے گا۔استقبالیہ کا اہتمام ریاض رائل اتھارٹی کی جانب سے کیا گیا ۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اتھارٹی کے سربراہ بھی ہیں۔ تقریب کے دوران ریاض رائل کمیشن سعودی دارالحکومت کی ثقافتی اور تمدنی پوزیشن اجاگرکرنے کے ساتھ اس کی سیاسی و اقتصادی حیثیت کو نمایاں کیا گیا۔علاوہ ازیں یہ تقریب وزیٹرز کو 2030 میں ریاض میں ایک ورچوئل سفر کےلیے ذریعے لے گئی جس کا آغاز کنگ سلمان ایئرپورٹ سے ہوا پھر سپورٹس بلیو ارڈ، کنگ سلمان پارک، الدرعیہ گیٹ، القدیہ جیسے نمایاں مقامات شامل ہیں۔