33.8 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںسعودی ولی عہد کی لاس اینجلس میں تفریح کی صنعت سے وابستہ...

سعودی ولی عہد کی لاس اینجلس میں تفریح کی صنعت سے وابستہ نمایاں شخصیات سے ملاقات

- Advertisement -

لاس اینجلس ۔ 4 اپریل (اے پی پی) سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان امریکا کے تین ہفتے کے دورے کے اگلے مرحلے میں لاس اینجلس میں ہیں۔انھوں نے وہاں وارنر براس کے چیئرمین کیوین سوجی ہارا اور تفریح کی صنعت سے وابستہ دوسری نمایاں شخصیات سے ملاقات کی ہے۔انھوں نے ان شخصیات سے میڈیا ، تفریح ، ثقافت کے شعبوں میں تعاون اور سعودی نوجوانوں کے لیے تحقیق کے مواقع سمیت سعودی عرب کے ساتھ ممکنہ شراکت داری کے مواقع کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔اس ملاقات میں امریکا میں سعودی عرب کے سفیر شہزادہ خالد بن سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ سرکاری دورے پر آنے والے وفد کے ارکان بھی شریک تھے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=95121

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں