سعودی کابینہ کا اجلاس، ولی عہد شہزاہ محمد بن سلمان نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صحت بارے آگاہ کیا

ریاض۔9اکتوبر (اے پی پی):سعودی عرب کے ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں انہوں نے شرکا کو خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صحت بارے آگاہ کیا۔ اردو نیوز کے مطابق سعودی ولی عہد نے خادم الحرمین الشریفین کی صحت کے بارے میں دریافت کرنے والے ہر شخص کا شکریہ ادا کیا اور شاہ سلمان کی مکمل صحت …

ریاض۔9اکتوبر (اے پی پی):سعودی عرب کے ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں انہوں نے شرکا کو خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صحت بارے آگاہ کیا۔

اردو نیوز کے مطابق سعودی ولی عہد نے خادم الحرمین الشریفین کی صحت کے بارے میں دریافت کرنے والے ہر شخص کا شکریہ ادا کیا اور شاہ سلمان کی مکمل صحت یابی کےلیے دعا کی۔یاد رہے کہ ایوان شاہی کے بیان میں کہا گیا تھا کہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا6 اکتوبر کو ریاض میں طبی معائنہ کیا گیا ، رائل کلینکس نے پھیپھڑوں کے انفیکشن کے باعث طبی معائنے کی سفارش کی تھی۔