سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ

127
Saudi gold market
Saudi gold market

جدہ۔31اگست (اے پی پی):سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔عاجل کے مطابق سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 303.06 ریال، 22 قیراط ایک گرام 277.80 اور 18 قیراط 227.29 ریال جبکہ 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 265.18 ریال رہی۔

گولڈ مارکیٹ میں 21 قیراط آٹھ قیراط کی گنی 2,545.64، 22 قیراط آٹھ گرام کی گنی 2,666.86 جبکہ 24 قیراط آٹھ گرام کی گنی 2,909.30 ریال میں فروخت کی جاتی رہی اور ایک کلو گرام سونا 305,137 ریال میں دستیاب رہا۔