سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ

110
Gold price
Gold price

جدہ۔17جنوری (اے پی پی):سعودی عرب کی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔عاجل نیوز کے مطابق سعودی گولڈ مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، 24 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 326.90 ریال ،22 قیراط ایک گرام کے نرخ 299.66 ریال جبکہ 21 قیراط ایک گرام کی قیمت 286.04 ریال رہی۔ گولڈ مارکیٹ میں ایک اونس سونے کے نرخ 2696.30 ریال جبکہ ایک تولہ سونے کی قیمت 3800 ریال رہی۔