سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ

170
Saudi gold market

جدہ۔12جولائی (اے پی پی):سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، ایس پی اے کے مطابق سعودی گولڈ مارکیٹ میں گزشتہ روز 24 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 287.30 ریال، 22 قیراط ایک گرام کی قیمت 263.26 ریال ریکارڈ کی گئی جبکہ 21 قیراط کا سونا کی فی گرام قیمت 251.30 ریال رہی،18 قیراط ایک گرام کی قیمت 215.40 ریال اور 14 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 167.53 ریال تک پہنچ گئی۔

گولڈ مارکیٹ میں ایک اونس سونے کی قیمت 8932.80 ریال رہی جبکہ ایک کلو گرام گولڈ بار کی قیمت 2 لاکھ 89 ہزار 85 ریال 87 ھللہ ریکارڈ کی گئی۔