جدہ ۔21ستمبر (اے پی پی):سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی گولڈ مارکیٹ میں24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 232.64 ریال، 22 قیراط ایک گرام 213.26 اور 18 قیراط 174.48 ریال رہی جبکہ 21قیراط ایک گرام سونا 203.56 ریال میں فروخت کیا گیا ۔
گولڈ مارکیٹ میں 21قیراط 8گرام کی گنی 1,954.20 ریال، 22 قیراط ایک گرام کی گنی 2,047.26 ریال جبکہ 24 قیراط ایک گرام گنی2,233.38 ریال اور ایک کلوگرام سونا 234,271.88 ریال میں فروخت کیا گیا۔