انقرہ ۔ 24 اگست (اے پی پی) ترکی نے آسٹریا کے ساتھ سفارتی کشیدگی پیدا ہونے کے بعد ویانا میں تعینات اپنے سفیر کو واپس بلا لیا ہے۔ترکی اور آسٹریا کے درمیان گذشتہ چند ہفتوں سے کشیدگی پائی جارہی ہے اور اس کی وجہ آسٹریا کے بعض عہدے داروں کے ترک قیادت کے خلاف تند وتیز بیانات ہیں۔آسٹریا کے ایک اعلیٰ عہدے دار نے اگلے روز کہا تھا کہ ترکی …
سفارتی کشیدگی ، ترکی نے آسٹریا سے سفیر واپس بلا لیا

مزید خبریں
انقرہ ۔ 24 اگست (اے پی پی) ترکی نے آسٹریا کے ساتھ سفارتی کشیدگی پیدا ہونے کے بعد ویانا میں تعینات اپنے سفیر کو واپس بلا لیا ہے۔ترکی اور آسٹریا کے درمیان گذشتہ چند ہفتوں سے کشیدگی پائی جارہی ہے اور اس کی وجہ آسٹریا کے بعض عہدے داروں کے ترک قیادت کے خلاف تند وتیز بیانات ہیں۔آسٹریا کے ایک اعلیٰ عہدے دار نے اگلے روز کہا تھا کہ ترکی آمریت کی جانب گامزن ہے جبکہ بعض دوسرے لیڈروں نے ترکی کی یورپی یونین کی رکنیت کے لیے مذاکرات کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ترکی نے اس کے ردعمل میں آسٹریا کو ”ریڈیکل نسل پرستی کا دارالحکومت” قرار دیا تھا۔








