سفری خدمات کی برآمدات میں جولائی کے دوران اضافہ جبکہ ٹرانسپورٹ خدمات کی برآمدات میں کمی

145

اسلام آباد۔20اگست (اے پی پی):سفری خدمات کی برآمدات میں جولائی کے دوران اضافہ جبکہ ٹرانسپورٹ خدمات کی برآمدات میں کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2024 میں سفری خدمات کی برآمدات کا حجم 59 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ سال جولائی کےمقابلہ میں 4 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال جولائی میں سفری خدمات کی برآمدات سے 57 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔

جو ن کے مقابلہ میں جولائی میں سفری خدمات کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 2 فیصدکی کمی ہوئی ہے۔ جون میں 60 ملین ڈالر زرمبادلہ سفری خدمات سے حاصل ہو ا جو جولائی میں 59 ملین ڈالر ہو گیا۔ اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2024 میں ٹرانسپورٹ خدمات کی برآمدات کا حجم 58 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں 50 فیصد کم ہے۔ گزشتہ سال جولائی میں ٹرانسپورٹ خدمات کی برآمدات سے 115 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔ جون کے مقابلہ میں جولائی میں ٹرانسپور ٹ خدمات کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 4 فیصد کا اضافہ ریکارڈکیاگیا ہے۔