ڈاکٹر خرم طارق کی پیٹونگٹان شیناواتراکو تھائی لینڈ کی وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد

فیصل آباد۔ 20 اگست (اے پی پی):فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر ڈاکٹر خرم طارق نے محترمہ پیٹونگٹان شیناواتراکو تھائی لینڈ کی کم عمر ترین وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے اور اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ ان کے دور میں پاکستان اور تھائی لینڈ کے درمیان دو طرفہ سفارتی تعلقات کے علاوہ تجارتی تعلقات میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔ انہوں نے اس …

فیصل آباد۔ 20 اگست (اے پی پی):فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر ڈاکٹر خرم طارق نے محترمہ پیٹونگٹان شیناواتراکو تھائی لینڈ کی کم عمر ترین وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے اور اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ ان کے دور میں پاکستان اور تھائی لینڈ کے درمیان دو طرفہ سفارتی تعلقات کے علاوہ تجارتی تعلقات میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔

انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ پیٹونگٹان شینا واترا اپنے ملک کی ترقی کے ساتھ ساتھ ایشیا پیسفک کے ملکوں سے تعلقات بہتر بنانے پر بھی خصوصی توجہ دیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستا ن اور تھائی لینڈ کے درمیان دو طرفہ تجارت کا حجم انتہائی کم ہے جسے بڑھانے کیلئے مربوط کوششیں کرنے کی ضرورت ہے اور انہیں یقین ہے کہ وہ باہمی تجارت کی صلاحیتوں کو بھر پور طریقے سے استعمال کریں گی۔