نیویارک۔28دسمبر (اے پی پی):اقوام متحدہ میں پاکستان کے مندوب عاصم افتخار احمد نے پاکستان کے دو ممتاز سول سرونٹس رفیع الدین احمد اور ڈاکٹر شمشاد اختر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے انتقال کو سفارتکاری کے لیے بڑا نقصان قرار دیا ہے۔اپنے بیان میں سفیر عاصم افتخار احمد نے کہا کہ دونوں شخصیات نے عالمی سطح پر امن اور ترقی کے مقاصد کے …
سفیر عاصم افتخار احمد کا رفیع الدین احمد اور ڈاکٹر شمشاد اختر کے انتقال پر اظہارافسوس

مزید خبریں
نیویارک۔28دسمبر (اے پی پی):اقوام متحدہ میں پاکستان کے مندوب عاصم افتخار احمد نے پاکستان کے دو ممتاز سول سرونٹس رفیع الدین احمد اور ڈاکٹر شمشاد اختر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے انتقال کو سفارتکاری کے لیے بڑا نقصان قرار دیا ہے۔اپنے بیان میں سفیر عاصم افتخار احمد نے کہا کہ دونوں شخصیات نے عالمی سطح پر امن اور ترقی کے مقاصد کے لیے نمایاں اور گرانقدر خدمات انجام دیں۔
رفیع الدین احمد پاکستان فارن سروس کے سابق افسر تھے اور انہوں نے اقوام متحدہ کے سابق سیکرٹری جنرل کرٹ والڈہائم کے چیف ڈی کیبنٹ سمیت کئی اہم عہدوں پر خدمات انجام دیں، وہ ہفتے کے روز نیویارک میں 93 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ۔
ڈاکٹر شمشاد اختر ممتاز ماہرِ معاشیات اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سابق گورنر تھیں،انہوں نے اقوام متحدہ میں بھی اہم ذمہ داریاں انجام دیں، جن میں اقوام متحدہ کے اقتصادی و سماجی کمیشن برائے ایشیا و بحرالکاہل (ایس کیپ) کی ایگزیکٹو سیکرٹری کے طور پر خدمات اور ورلڈ بینک میں اعلیٰ عہدے شامل ہیں۔سفیر عاصم افتخار احمد نے کہاکہ یہ پاکستان کے لیے ایک افسوسناک دن ہے، ایسا بڑا نقصان ہے کہ انہیں ہمیشہ شدت سے یاد کیا جائے گا۔








