قاہرہ ۔ 09 ستمبر (اے پی پی) عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابو الغیث نے کہا ہے کہ اگراسرائیل نے سلامتی کونسل کی رکنیت حاصل کرنے کی کوشش کی تو عرب لیگ اس کی پوری قوت سے مخالفت کرتے ہوئے صہیونی ریاست کی سکیورٹی کونسل میں رکنیت کا راستہ روکے گی۔عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق قاہرہ میں عرب لیگ کے ہیڈ کوارٹر میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے …
سلامتی کونسل میں اسرائیلی رکنیت کی مخالفت کریں گے،عرب لیگ

مزید خبریں
قاہرہ ۔ 09 ستمبر (اے پی پی) عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابو الغیث نے کہا ہے کہ اگراسرائیل نے سلامتی کونسل کی رکنیت حاصل کرنے کی کوشش کی تو عرب لیگ اس کی پوری قوت سے مخالفت کرتے ہوئے صہیونی ریاست کی سکیورٹی کونسل میں رکنیت کا راستہ روکے گی۔عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق قاہرہ میں عرب لیگ کے ہیڈ کوارٹر میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے احمد ابو الغیث نے کہا کہ عرب وزراء خارجہ اجلاس میں اسرائیل کی طرف سے اکتوبر 2018ء میں سلامتی کونسل کی رکنیت کی درخواست کا معاملہ بھی زیرغور آئے گا۔








